Monday, October 15, 2012

اسلامی معاشرے میں تولنے اور ناپنے کے معیار کی اجتماعی ذمہ داری




اسلامی معاشرے میں تولنے اور ناپنے کی اجتماعی ذمہ داری

اللہ تعالی ہم کو قران حکیم میں، ایمانداری سے تولنے، ناپنے اور ان کے واضح اور ریگولیٹڈ معیار مقرر کرنے کی ہدایت فرماتے ہیں۔

سورۃ المطففين:82 , آیت:1 بربادی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لئے
سورۃ المطففين:82 , آیت:2 یہ لوگ جب (دوسرے) لوگوں سے ناپ لیتے ہیں تو (ان سے) پورا لیتے ہیں 
سورۃ المطففين:82 , آیت:3 اور جب انہیں (خود) ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو گھٹا کر دیتے ہیں
سورۃ المطففين:82 , آیت:4 کیا یہ لوگ اس بات کا یقین نہیں رکھتے کہ وہ (مرنے کے بعد دوبارہ) اٹھائے جائیں گے
سورۃ المطففين:82 , آیت:5 ایک بڑے سخت دن کے لئے

یہی پیغام ہم کو سورۃ الانعام:5 , آیت:152 میں‌ ملتا ہے
سورۃ الانعام:5 , آیت:152 اور یتیم کے مال کے قریب مت جانا مگر ایسے طریق سے جو بہت ہی پسندیدہ ہو یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائے، اور پیمانے اور ترازو (یعنی ناپ اور تول) کو انصاف کے ساتھ پورا کیا کرو۔ ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے، اور جب تم (کسی کی نسبت کچھ) کہو تو عدل کرو اگرچہ وہ (تمہارا) قرابت دار ہی ہو، اور اﷲ کے عہد کو پورا کیا کرو، یہی (باتیں) ہیں جن کا اس نے تمہیں تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم نصیحت قبول کرو

اللہ تعالی قران حکیم میں "میزان" یعنی ترازو کو اسلامی معاشرہ میں عدل و انصاف کے نشان کے طور پھی استعمال فرماتے ہیں اور انصاف سے تولنے اور ناپنے کے لئے بھی۔

سورۃ الرحمٰن:54 , آیت:7 اور اسی نے آسمان کو بلند کر رکھا ہے اور (اسی نے عدل کے لئے) ترازو قائم کر رکھی ہے
سورۃ الرحمٰن:54 , آیت:8 تاکہ تم انصاف کرنے میں بے اعتدالی نہ کرو
سورۃ الرحمٰن:54 , آیت:9 اور انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول کو کم نہ کرو

یہی پیغام اللہ تعالی نے اس سے پہلے والے قوموں کو بھی دیا تھا۔ دیکھئے
سورۃ هود:10 , آیت:84 اور (ہم نے اہلِ) مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام کو بھیجا)، انہوں نے کہا: اے میری قوم! اﷲ کی عبادت کرو تمہارے لئے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور ناپ اور تول میں کمی مت کیا کرو بیشک میں تمہیں آسودہ حال دیکھتا ہوں اور میں تم پر ایسے دن کے عذاب کا خوف (محسوس) کرتا ہوں جو (تمہیں) گھیر لینے والا ہے

اللہ کے قانون پر مشتمل تمام معاشروں کے لئے یہی پیغام رہا ہے۔ 
سورۃ هود:10 , آیت:85 اور اے میری قوم! تم ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پورے کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دیا کرو اور فساد کرنے والے بن کر ملک میں تباہی مت مچاتے پھرو

اسلامی معاشرے یا اسلامی نظام کی یہ ذمے داری ہے کی وہ ایسے طریقے وضع کرے جو ناپنے کے معیاری پیمانہ اور تولنے کے معیاری ترازو اور طریقے فراہم کرے۔ اور اس سلسلے میں مناسب قانون سازی کرے۔

سورۃ الاسراء / بني إسرآءيل:16 , آیت:35 اور ناپ پورا رکھا کرو جب (بھی) تم (کوئی چیز) ناپو اور (جب تولنے لگو تو) سیدھے ترازو سے تولا کرو، یہ (دیانت داری) بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے (بھی) خوب تر ہے 

سورۃ الشعرآء:25 , آیت:181 تم پیمانہ پورا بھرا کرو اور (لوگوں کے حقوق کو) نقصان پہنچانے والے نہ بنو
سورۃ الشعرآء:25 , آیت:182 اور سیدھی ترازو سے تولا کرو
سورۃ الشعرآء:25 , آیت:183 اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم (تول کے ساتھ) مت دیا کرو اور ملک میں (ایسی اخلاقی، مالی اور سماجی خیانتوں کے ذریعے) فساد انگیزی مت کرتے پھرو
سورۃ الشعرآء:25 , آیت:184 اور اس (اللہ) سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی امتوں کو پیدا فرمایا

اللہ تعالی نے یہ حکم قران کریم کے ذریعے صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں‌ہے بھیجا۔ اللہ تعالی کا حکم پچھلی قوموں کے لئے بھی تھا دیکھئے
سورۃ الحديد:56 , آیت:25 بیشک ہم نے اپنے رسولوں کو واضح نشانیوں کے ساتھ بھیجا اور ہم نے اُن کے ساتھ کتاب اور میزانِ عدل نازل فرمائی تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہو سکیں، اور ہم نے (معدنیات میں سے) لوہا مہیّا کیا اس میں (آلاتِ حرب و دفاع کے لئے) سخت قوّت اور لوگوں کے لئے (صنعت سازی کے کئی دیگر) فوائد ہیں اور (یہ اس لئے کیا) تاکہ اللہ ظاہر کر دے کہ کون اُس کی اور اُس کے رسولوں کی (یعنی دینِ اسلام کی) بِن دیکھے مدد کرتا ہے، بیشک اللہ (خود ہی) بڑی قوت والا بڑے غلبہ والا ہے


یہ قران کریم کا ایک مزید اعجاز ہے کہ یہ مسلم معاشرے سے فسادات کی جڑوں‌کا خاتمہ کرتا ہے، اور ہماری عملی زندگی کے ان پہلوؤں پر مکمل اصول فراہم کرتا ہے تاکہ ہم ایک عظیم فلاحی ریاست اسلامی نظام کی بنیاد پر قائم کرسکیں، اس نظام سے برکت یعنی اضافہ اور بڑھوتری حاصل ہوتی ہے، دوسری قومیں جن سے آپ تجارت کرتے ہیں، ناپ اور تول کے معیاری ہونے کے باعث آپ پر اعتماد کرتی ہیں اور اس طرح آپ کی مصنوعات کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ ایماندادی اور معیاری پیمانوں‌سے تولنے سے معاشرے میں امن و استحکام پیدا ہوتا ہے۔ یہی اسلامی نظام ہے، یہی شریعت ہے کہ قرآن کے ان درج کردہ اصولوں پر مبنی قوانین بنائے جائیں۔ 

اور ناپ پورا رکھا کرو جب (بھی) تم (کوئی چیز) ناپو اور (جب تولنے لگو تو) سیدھے ترازو سے تولا کرو، یہ (دیانت داری) بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے (بھی) خوب تر ہے

والسلام،

2 comments:

Soldier of Allah :-

Al Mutaffifin is not Chapter 82 its Chapter 83

Unknown :-

Weldone, you are right...its chapter 83