Sunday, September 30, 2012

پاکستان کا مطلب کیا ۔ لا الہ الا اللہ۔ تو زراعت پر خمس لگا۔


یوم آزادی ۲۰۱۲ پر تحریر کیا گیا۔

آج یوم آزادی ہے، ہم سب کے پیارے پاکستان کے ایک نئی سالگرہ۔ چودھری رحمت علی کی چھوٹی سے سوچ، جس کو شاعر مشرق نے بیان کردیا اور بابائے قوم نے حقیقت بنا کر جوان کردیا۔ 

ایک نئی سوچ ، دنیا کی تاریخ کا دھارا موڑ دینے والی سوچ، دنیا کا جغرافیہ بدل دینے والی سوچ، مخالفت کا طوفان روک دینے والی سوچ، ترقی کی ضمانت سوچ۔ 

ایسی سوچ جس نے دنیا کو ایک نئی پر عزم لیکن جوان قوم دی، ایسی قوم جس کی وراثت قدیم لیکن عظیم، جس کی عمارت قدیم لیکن نئی تعمیر کے جذبے سے بھرپور، علم کے حصول کے عزم و ولولے سے بھرپور قوم۔

ہر قوم کو ترقی کرنے کے روح کی روح رواں کی اور رگوں‌میں بہتے ہوئے خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ جہاں‌جہاں‌یہ بہتا خون تھم جائے۔ وہاں وہاں موت واقع ہونے لگتی ہے۔ 

ہر قوم کی روح رواں اور ترقی کی ضمانت اس قوم کی دولت کی روانی ۔ پاکستان پر ہر سال اللہ تعالی 600 بلین روپے کا صرف گندم نچھاور کردیتا ہے ۔ لیکن سب پاکستانی ناشکرے ہیں، وہ جن کے ہاتھ دولت آتی ہے وہ اس پر 20 فی صد زرعی آمدنی پر ٹیکس ادا نہیں کرتے ۔۔ وہ جن کے پاس دولت نہیں آتی وہ اصرار نہیں‌کرتے کہ اللہ کے حکم پر عمل کرو۔۔ دونوں ناشکرے ۔۔۔

اس سال یوم آزادی پر قوم کے لئے نیا نعرہ ۔۔۔ ایک نئی سوچ ۔۔۔ دولت کی بہتر گردش کے لئے ۔ بہتر پاکستانی معیشیت کے لئے۔ 

پاکستان کا مطلب کیا ۔ لا الہ الا اللہ۔ تو زراعت پر خمس لگا۔

1 comments:

shaukat awan :-

پاکستان کا کیا مطلب ہے ؟ لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ ﷺ
پاکستان نہیں ٹوٹ سکتا ، البتہ پاکستان کے لوگ اپنی کوہتاہیوں کی وجہ سے نقصان اٹھا سکتے ہیں۔ مصیبت میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
(یوسف جبریل)
www.oqasa.org